روات:شہر ی کوقتل کرکے فرار ہونیوالے 2 ملزم گرفتار

روات:شہر ی کوقتل کرکے فرار ہونیوالے 2 ملزم گرفتار

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)قتل کے 2 ملزم گرفتار ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے شہری فاروق کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔

 روات پولیس نے ملزمان ندیم او رخرم شہزاد کو حراست میں لے لیا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا ؤ

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں