شادی کی تقریب میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، دو زخمی

  شادی کی تقریب میں فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، دو زخمی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندرہ کے علاقے پڑی فیروز وال میں پیش آیا۔

پولیس نے دلہے سمیت فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی، میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سزا دلوائی جائے گی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان شعیب، غضنفر، اویس اور دولہے عزیر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں