پارلیمنٹ لاجز، ایم این اے ہا سٹل کی مرمت کیلئے رقم منظور

 پارلیمنٹ لاجز، ایم این اے ہا سٹل کی مرمت کیلئے رقم منظور

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ لاجز اور گورنمنٹ و ایم این اے ہاسٹل کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لئے تین کروڑ 87 لاکھ 75 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ و سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز، گورنمنٹ و ایم این اے ہاسٹل کے مختلف سوئٹس، فیملی رومز کی مرمت و تزئین و آرائش کرینگے۔ پارلیمنٹ لاجز وگورنمنٹ ہاسٹل کے سوئٹ نمبر 11، 12، 26، 33، 41 اور 44 کی اپ گریڈیشن اور تزئین آرائش کے لیے 24 لاکھ 62 ہزار 761 روپے منظور کئے گئے جبکہ 22 لاکھ 59 ہزار روپے کے نئے میٹرس خریدے جائیں گے۔ سوئٹ نمبر ایچ 307، جی 211، ای 303 کی مرمت و تزئین آرائش کے لیے 22 لاکھ سات ہزار روپے، سوئٹ نمبر سی 405 کے لیے نئے ڈی سی انورٹر اور اے سی کی تنصیب اور پارلیمنٹ لاجز کی لفٹ وسوئٹ میں لگے اے سی کی مرمت کے لئے 16 لاکھ 70 ہزار روپے، الیکٹرک کے کام کے لئے 23 لاکھ 88 ہزار 270 روپے، پارلیمنٹ لاجز سوئٹ نمبر جی 405، ایف 403، ای 411، جے 310، ایچ 209 اور ایچ 408 کے پردوں کی تبدیلی کے لئے 9 لاکھ 65 ہزار 660 روپے، پارلیمنٹ لاجز کے انڈر گراؤنڈ و چھت پر پانی کی ٹینک کی صفائی کے لئے 13 لاکھ 13 ہزار 446 روپے، پارلیمنٹ لاجز او رگورنمنٹ ہاسٹل کی عمارت میں نئی سٹریٹ لائٹس، سی سی ٹی وی کیمروںکی مرمت کے لئے 10 لاکھ 68 ہزار روپے منظور کیے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں