گاڑی، 15 موٹر سائیکل چوری ایک چھین لیا گیا

 گاڑی، 15 موٹر سائیکل چوری ایک چھین لیا گیا

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)مختلف علاقوں سے ایک گاڑی، 15 موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جبکہ ہزاروں روپے اور موبائل فونزچھین لئے گئے۔

تھانہ صدر واہ کینٹ کی حدود سے طارق مظفر کی گاڑی چوری کرلی گئی۔ سٹی پولیس کو آصف نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا، رتہ امرال پولیس کو حسنین ملک نے بتایا کہ بیوی کے ساتھ شیڈ کے نیچے کھڑا تھا کہ دونامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر 2موبائل فون، 12 ہزار روپے چھین لئے۔ صادق آباد پولیس کو محسن رضا نے بتایا کہ گھر کے تالے توڑ کر سونامالیتی 650000 روپے، یو پی ایس، ایل ای ڈی چوری کرلی گئی،روات پولیس کو احمد نے بتایا کہ گھر سے 4 تولے طلا ئی زیورات، 8 گھڑیاں، گرینڈر،استری چوری کر لی گئی، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں