روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا، ڈی سی راولپنڈی

  روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا، ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ راولپنڈی روٹی و نان کی کم کی گئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعدد دکانداروں کو مہنگے داموں سبزیاں اور اشیائے خوردونوش بیچنے پر بھاری جرمانے کیے۔ انہوں نے مختلف تندوروں کی چیکنگ بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نان و روٹی کی کم کی گئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کسی کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں