چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس کی ملاقات، امن و امان کیلئے ہم آہنگی پر زور

چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس کی ملاقات، امن و امان کیلئے ہم آہنگی پر زور

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نو تعینات چیف کمشنر اسلام آباد سے آئی جی اسلام آباد نے ملاقات کی، اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ لی۔

 چیف کمشنر چودھری محمد علی نے امن و امان برقرار رکھنے، نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر زور دیا۔ چیف کمشنر نے کہا شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ مل کر کام کریں گے، شہریوں کی سہولت کیلئے اہم پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں