امت مسلمہ متحدہوکرمسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کرداراداکرے ، شیخ مامون اسدالتمیمی

 امت مسلمہ متحدہوکرمسئلہ فلسطین کے حل  کیلئے کرداراداکرے ، شیخ مامون اسدالتمیمی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ممبرنیشنل اسمبلی فلسطین و سابق امام و خطیب مسجد اقصیٰ کے صاحبزادے شیخ مامون اسد التمیمی نے کہاہے کہ امت مسلمہ متحدہوکرمسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔۔

اہل غزہ و فلسطینی مسلمانو ں نے اپنی استقامت اورقربانیوں کے ذریعے پوری دنیا کو بیدار کر دیا ہے، پاکستان سے فلسطینیوں کی بڑی توقعات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش و دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں