نیوٹاؤن سے کار چوری میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

نیوٹاؤن سے کار چوری میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) نیوٹاؤن پولیس نے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چوری شدہ ٹیوٹا کرولا اور 5مہران کاریں برآمد کر لیں۔

گرفتار ملزمان میں یاسر، طاہر اور اعجاز شامل ہیں، چوری شدہ ٹیوٹا کرولا اور 5مہران کاریں برآمد کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی، ملزمان سے چند روز پہلے سرکاری ادارے کے آفیسر کی چوری شدہ گاڑی بھی برآمد ہوئی، ملزمان نے دوران تفتیش راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد کار چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں