اسلام آباد، سرچ آ پریشن، 3موٹرسائیکل،1گاڑی تھانے منتقل

 اسلام آباد، سرچ آ پریشن، 3موٹرسائیکل،1گاڑی تھانے منتقل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ سیکرٹریٹ اور گولڑہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 104گھروں، 29گاڑیوں، 48موٹر سائیکلوں اور 173مشکوک افراد کو چیک کیا۔

اس دوران بغیر کاغذات 3موٹرسائیکلوں، ایک گاڑی کو جانچ پڑتال کیلئے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں