سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آ پریشن، 9ٹرک سامان ضبط

سی ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آ پریشن، 9ٹرک سامان ضبط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔۔

جس کے دوران 9ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے سرکاری زمین واگزار کر والی گئی۔ کارروائی کا آغاز پوٹھوہار ایونیو سے کیا گیا، پارک روڈ سے 4ٹرک سامان ضبط کیا گیا اور کی گئی تعمیرات کو بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ختم کر دیا گیا۔ آبپارہ مارکیٹ سے 1ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ مرکز G-8میں تمام تجاوزات کو ختم کر کے 2ٹرک سامان ضبط کیا گیا، اسی طرح کھنہ پل کے مقام پر درجنوں ریڑھیاں اور تھڑے ختم کر کے 2ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں