3ڈی جی، 3ہسپتالوں کے ہیڈ عارضی تعینات ہیں

3ڈی جی، 3ہسپتالوں کے ہیڈ عارضی تعینات ہیں

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت کے ڈائریکٹر جنرل صحت سمیت تین ڈی جی اور تین ہسپتالوں کے سربراہوں کی اسامیوں پر عارضی و ڈیپوٹیشن افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

 پمز، پولی کلینک اور قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر گریڈ 21کی اسامیوں پر گریڈ 20کے افسران عارضی طور پر تعینات ہیں۔ وزارت قومی صحت کے ڈائریکٹر جنرل صحت، ڈائریکٹر جنرل حفاظتی ٹیکہ جات اور ڈائریکٹر جنرل بارڈر ہیلتھ سروسز گریڈ 20کی اسامیوں پر افسران عارضی طور پر تعینات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر احمد قاضی سندھ حکومت کے ملازم اور ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں ان کو ڈائریکٹر جنرل صحت کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل بارڈر ہیلتھ سروسز کے ڈی جی کا چارج بھی گریڈ 19کے جونیئر افسر کو دیا گیا ہے۔ پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد منیر چائلڈ سپیشلسٹ ہیں، پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر شعبہ بے ہوشی کے گریڈ 20کے پروفیسر ہیں اور گزشتہ ایک سال سے عارضی طور پر تعینات ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت گریڈ 20کے افسر ڈاکٹر سلمان بھی عارضی طور پر تعینات ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں