اسلام آباد سے چوبیس گھنٹے میں 10منشیات فروش گرفتار

اسلام آباد سے چوبیس گھنٹے  میں 10منشیات فروش گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم نے صہیم خان، شایان شاہد، عبدالباسط، بلال صادق، حماد عنرانی، حیدر زمان، عمر مختار اور احمد گل کو گرفتار کرکے 8بوتلیں شراب برآمد کی، تھانہ شمس کالونی پولیس نے عمران اور جابر حسین کو گرفتار کرکے 44گرام آئس برآمد کی، مقدمات درج کرلئے گئے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں