ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جیل پولیس اہلکار جاں بحق

ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار  جیل پولیس اہلکار جاں بحق

راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک حادثہ میں جیل پولیس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا، تھانہ دھمیال پولیس کو غلام مصطفی نے بتایا کہ میرا بھتیجا نعمان احمد جیل پولیس کا اہلکار تھا۔۔

اپنی ڈیوٹی پر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم تیز رفتار ٹریکٹر کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں