16سرکاری تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیب کے قیام کا فیصلہ

16سرکاری تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیب کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں نوجوانوں کو جدید ہنر، فراہمی روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے وزارت تعلیم کی جانب سے 16سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی لیب کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ آئی ٹی لیب اسلام آباد کے 16وفاقی سرکاری ڈگری کالجوں میں تعمیر کی جائیں گی جن میں طلبا کو بلاک چین، ڈیٹا سائنس، اے آئی اور گیم ڈویلپمنٹ کے 6ماہ کے کورسز کروائے جائیں گے۔ وزارت تعلیم ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تقریباً 1000طلبا کو کورسز کروائے جائیں گے اور ایسے کورس متعارف کروائے جا رہے ہیں جن کی مارکیٹ میں مانگ ہے۔ ان کورسز کو NAVTTCنے ڈیزائن کیا ہے جبکہ نسٹ، نیشنل سکلز یونیورسٹی، کامسیٹس، نمل و دیگر جامعات کی معاونت سے یہ کورسز پڑھائے جائیں گے، یہ کورسز مئی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے دنیا کو بتایا کہ اب تک چھتیس سو سے زائد طلبا کی ر جسٹریشن ہو چکی ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں