خاتون کو قتل کرنے کی دھمکی دینے پر سابق شوہر کیخلاف مقدمہ

خاتون کو قتل کرنے کی دھمکی دینے  پر سابق شوہر کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (خبرنگار) خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر پولیس نے سا بق شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔

تھانہ پیرودہائی پولیس کو (ا) بی بی نے بتایا کہ آفاق نے گزشتہ سال دسمبر میں طلاق دی تھی، گزشتہ روز ملزم زبردستی میرے کمرے میں داخل ہو گیا اور دست درازی شروع کر دی، میرے کپڑے پھاڑ دیئے اور چاقو میری گردن پر رکھ کر قتل کرنے کی دھمکی دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں