1200کلو مضر صحت گوشت برآمد، ملزم 500کلو لیکر فرار

1200کلو مضر صحت گوشت برآمد، ملزم 500کلو لیکر فرار

راولپنڈی (خبرنگار) کار سرکار میں مزاحمت کرنے اور 500کلو مضرصحت گوشت لے کر فرار ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ بنی پولیس کو عدنان فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ محلہ راجہ سلطان پر واقع مذبحہ کا معائنہ کیا۔۔

 جس میں موقع پر موجود فوڈ سیفٹی آفیسر کو غیر قانونی ذبیحہ کے شواہد ملے اور معائنہ کرنے پر 1200کلو مضر صحت گوشت برآمد ہوا، اس کے علاوہ موقع پر جعلی مہریں پائی گئیں جن کو ملزمان ذبح شدہ گوشت پر خود لگا رہے تھے۔ اس دوران 15پر کال کرکے پولیس کو بلایا گیا، گوشت کو تلف کرنے کیلئے جیسے ہی لوڈر گاڑی میں رکھنا شروع کیا گیا تو عدنان خان، یامین اور نظام اختر کی طرف سے سخت مزاحمت کی گئی، انہوں نے ٹیم کے ساتھ گالم گلوچ کیا اور دھمکیاں د یں، دوران مزاحمت ملزمان تقریباً 500کلو مضرصحت گوشت لے کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں