آلودگی سے نمٹنے کیلئے 5جون تک آگاہی مہم کا سلسلہ شروع

آلودگی سے نمٹنے کیلئے 5جون تک آگاہی مہم کا سلسلہ شروع

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحول راولپنڈی نے پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کیلئے 5جون تک آگاہی کا ایک سلسلہ وار مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈ پٹی ڈائریکٹر ماریہ سفیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رومیسہ بابر اور انسپکٹر انعام الحق کی زیرقیادت انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، راولپنڈی نے ایچ ایس ایل مونٹیسوری اور ہائی سکول کے طلبا کے ساتھ ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ اس مقصد کیلئے طلبا، اساتذہ نے ادارے کے ساتھ ملکر سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف بینرز اٹھائے اور واک کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماریہ سفیر نے کہا شہری پلاسٹک کے بجائے کپڑے کے تھیلوں کا استعمال کریں اور سٹیل یا دیگر ماحول دوست متبادل کا انتخاب کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں