سرنگ کھود کر 5ہزار 708بیرل کروڈ آئل چوری کرنے کا مقدمہ درج

سرنگ کھود کر 5ہزار 708بیرل کروڈ  آئل چوری کرنے کا مقدمہ درج

راولپنڈی (خبرنگار) سرنگ کھود کر 5ہزار 708بیرل کروڈ آئل چوری کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس کو شاہد احمد آئل فیلڈز لمیٹڈ اٹک نے بتایا۔۔

 کہ ڈھوک لال شاہ ممتاز مارکیٹ کے ایریا میں کھدائی کی تو کمپنی کی 6انچ کی کروڈ آئل کی پائپ لائن پر ٹمپرنگ کر کے کلمپ لگایا گیا تھا اور ملحقہ مکان سے سرنگ کھود کر پائپ لائن سے سرنگ کھود کر کروڈ آئل چوری کیا جا رہا تھا۔ مالک مکان سفینہ تبسم نے امان اللہ اور نقیب اللہ کو مکان کرایہ پر دے رکھا تھا اور ملزمان اشتیاق شاہ اور دیگر چوری کر رہے تھے، کمپنی کا 6انچ کی لائن سے 4677بیرل اور 10انچ کی لائن سے 1031بیرل کروڈ آئل چوری کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں