بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائے،علامہ جہانگیر شاہ

بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائے،علامہ جہانگیر شاہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کو ٹیکس فری بنایا جائے، تنخواہ دار اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔۔

 حکومت قومی سطح پر سادگی مہم کا آغاز کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس وقت مہنگائی کے ہوشربا طوفان سے عام آدمی، سفید پوش طبقہ شدید اضطراب کا شکار ہے۔ پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے، حکمران خود سادگی کا نمونہ بن کر مثال قائم کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں