ڈی ایچ کیو ہسپتال سے سامان چوری کرنیوالے 2ملزم گرفتار

ڈی ایچ کیو ہسپتال سے سامان  چوری کرنیوالے 2ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال سے دو چوروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ گنج منڈی پولیس کو معشوق نے بتایا۔۔

 کہ سکیورٹی گارڈ ذیشان نے اطلاع دی کہ دو اشخاص مارچری کے چھت سے سامان توڑے میں ڈال کر لے جارہے ہیں، ہم نے انہیں پکڑ لیا، ملزمان نے اپنے نام محمد علی اور مبشر بتائے، چیک کرنے پر توڑے میں سے 2کمپریسر اے سی، 1آؤٹر اور دیگر سامان نکلا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں