گیارہ مئی کی ہڑتال، انتظامیہ اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ

گیارہ مئی کی ہڑتال، انتظامیہ اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ

مظفر آباد (صباح نیوز) آزاد کشمیر میں عوامی مطالبات کے حق میں 11مئی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو روکنے کیلئے آزاد کشمیر حکومت نے انتظامیہ اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے مکمل ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

 اتوار کے روز دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد کشمیر پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ پولیس کے سینکڑوں جوانوں نے خلاف معمول پیدل مارچ کیا، پولیس اسلحہ اور ڈنڈوں سے مکمل لیس تھی جبکہ شہر میں جگہ جگہ پولیس کو مختلف چوراہوں سرکاری دفاتر کے باہر تعینات کیا گیا ہے۔ ایوان صدر کو جانے والے راستے پر بھی بیریئر لگا کر اسے بند کر دیا گیا ہے، عوامی حلقوں نے راستے کی بندش پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دوسری جانب عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے ویڈیو پیغام میں مظفرآباد میں انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ فلیگ مارچ پر شدید نکتہ چینی کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں