جعلی ڈومیسائل کی شکایات پر محکمانہ کمیٹی تشکیل دیدی، وزیر بحالیات آزاد کشمیر

جعلی ڈومیسائل کی شکایات پر محکمانہ کمیٹی  تشکیل دیدی، وزیر بحالیات آزاد کشمیر

مظفرآباد (صباح نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ مہاجرین کے مسائل حل نہ ہونے کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی۔۔

 تمام ممبران اسمبلی کی تجاویز لے کر آگے بڑھیں گے، تجاویز کو وزیراعظم آزادکشمیر کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ نان مہاجرین انویسٹمنٹ اور جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے حوالہ سے محکمانہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو فی الفور تجاویز مرتب کر کے پیش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ بحالیات کے زیراہتمام مہاجرین ممبران اسمبلی، وزرا سے مشاورت کے دوران کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں