دو گاڑیاں ، 16موٹر سائیکل چوری ، ڈاکو ملکی و غیر ملکی کرنسی ، بائیک چھین کر فرار

دو  گاڑیاں  ،  16موٹر  سائیکل  چوری  ،  ڈاکو  ملکی   و  غیر  ملکی  کرنسی  ،  بائیک  چھین  کر  فرار

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 2گاڑیاں، 16موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ لاکھوں روپے، و غیر ملکی کرنسی، موبائل فونز چھین لئے گئے۔

 تھانہ صادق آباد کی حدود سے شاہد محمود اور نصیرآباد کی حدود سے مصطفی شاہ کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔ دھمیال میں امیر حمزہ سے ڈا کو 17ہزار روپے، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔ نیوٹاؤن میں حفیظ اللہ سے بٹوہ، کار میں جاتے ہوئے جاوید اشرف اور انکی فیملی سے ڈاکوؤں نے ہینڈ بیگ چھین لیا جس میں ڈھائی تین تولہ سونا، 350کینیڈین ڈالر، 300سعودی ریال، ایئر پاڈز، 50ہزار روپے تھے۔ صادق آباد میں ولید سے موبائل فون و پرس چھین لیا گیا، وارث خان کی حدود میں عامر رفیق کے گھر سے 4لاکھ روپے، طلائی زیورات 6تولہ، سول لائن کی حدود سے مجید حسین کا موبائل فون چوری ہو گیا، روات کی حدود سے عماد الدین کے گھر سے امریکن کرنسی 400ڈالر، کینڈین ڈالر 500، پاکستانی ایک لاکھ روپے، سونا 3تولے، گھڑیاں چار، موبائل فون 2اور پسٹل چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں