سواں پل راولپنڈی کا نام تبدیل، پوٹھوار سنگم رکھ دیا گیا

سواں پل راولپنڈی کا نام تبدیل، پوٹھوار سنگم رکھ دیا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ این ایچ اے کی جانب سے حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق سواں پل راولپنڈی کا نام تبدیل کر کے پوٹھوار سنگم رکھ دیا گیا ہے۔

مختلف اجلاس، خط و کتابت اور کانفرنسوں میں راولپنڈی کے مخصوص پوائنٹس کیلئے مختلف الفاظ و ہجے استعمال کئے گئے جو درست نہیں۔ ہماری تاریخ سے یہ پتا چلا ہے کہ عام طور پر استعمال ہونے والے ناموں کے صحیح الفاظ اور ہجے درج ذیل ہیں، POTHWAR, RIVER SOAN, LEH NALA۔ تاریخ پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت دی جاتی ہے کہ ان جگہوں کو اوپر بیان کئے گئے درست ناموں سے مستقبل کے خط و کتابت کیلئے استعمال کیا جائے، یہ درست ہجے ایک عظیم مورخ اور ماہر آثار قدیمہ مرحوم پروفیسر احمد حسن دانی کی طرف سے آئے ہیں، اسی طرح پوٹھوار ایونیو کے مقام پر جہاں تین واٹر چینلز یعنی دریائے سواں، دریائے کورنگ اور لئی نالہ آپس میں ملتے ہیں اسے پوٹھوار سنگم کا نام دیا گیا ہے، چنانچہ مستقبل کی خط و کتابت میں بھی اسی کو استعمال کیا جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں