مزاحمت کا راستہ چھوڑ نے پر ن لیگ سے علیحدگی اختیا رکی :محمد زبیر

 مزاحمت کا راستہ چھوڑ نے پر ن لیگ سے علیحدگی اختیا رکی :محمد زبیر

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ووٹ کو عزت دو، سویلین بالادستی اور مزاحمت کا راستہ چھوڑ نے پر پارٹی سے علیحدگی اختیا رکی ۔۔

 آٹھ فروری کے الیکشن کا مقصد اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا کہ ایک جماعت کو ہرایا جائے اور دوسری کو جتوا دیا جائے ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نئے آئی ایم ایف پروگرام میں جائے گا جوکہ 24واں آئی ایم ایف پروگرام اور ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ،سیاسی جماعت ہوتے ہوئے آپ کے پاس اپنا وزیر خزانہ ہی نہیں تو آپ کا وجود ہی نہیں ہونا چاہئے ۔ ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ دو سے تین درجن لوگ سٹاک مارکیٹ کی سمت اِدھر سے ادھر کردیتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عوام اپنی حکومت سے پوچھتے ہیں کہ آپ اپنے دوست کی مدد کر رہے ہیں وہ خود اپنی مدد کیلئے کیا کررہا ہے ؟انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ باہر سے وزیر خزانہ لے کر آئی ، محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ میں ہمیشہ سے دو بیانیہ اور گروپس تھے ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں