ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو بیلجیئم کا اعلیٰ سول ایوارڈ دیا گیا

ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو بیلجیئم  کا اعلیٰ سول ایوارڈ دیا گیا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور معروف کاروباری شخصیت، ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو بیلجیئم کے بادشاہ کنگ فلپ کی جانب سے گرینڈ کراس آرڈر آف دا کرائون کا اعلیٰ سول ایوارڈ د یا گیا۔

 اس سلسلہ میں خصوصی تقریب پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ڈیلوگون کی رہائش گاہ پرمنعقد کی گئی۔ ڈاکٹر شاہد رشید بٹ کو یہ اعلیٰ اعزاز حکومت بیلجیئم کیلئے بطور مشیر تجارت ان کی بیش بہا خدمات پر دیا گیا۔ ڈاکٹر شاہد رشید بٹ بیلجیئم کی جانب سے یہ اعلیٰ سول ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ تقریب میں غیر ملکی سفیروں، ارکان پارلیمنٹ، معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں