آئی ایچ آر ایم پونچھ کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری

آئی ایچ آر ایم پونچھ کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری

راولاکوٹ (نمائندہ دنیا) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیراہتمام ضلع پونچھ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

 نومنتخب صدر ضلع پونچھ سردار سیاب، سینئر نائب صدر فیاض حنیف، جنرل سیکرٹری سردار گل اعظم و دیگر عہدیداران سے چودھری ناصر ہیومن رائٹس موومنٹ پنجاب نے حلف لیا۔ مہمان خصوصی ممتاز کاظمی ڈپٹی کمشنر پونچھ، چودھری ناصر صدر آل پنجاب آئی ایچ آر ایم، فاروق ارشد چیئرمین آل آزادکشمیر آئی ایچ آر ایم تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار الطاف جنرل سیکرٹری تحصیل تھوراڑ نے انجام دیئے۔ مقررین نے کہا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومٹ دنیا کے 170ممالک میں کام کر رہی ہے، خصوصاً فلسطین، کشمیر میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ ہیومن رائٹس موومنٹ کا ضلع پونچھ میں قیام ایک احسن قدم ہے، مقامی سطح پر ضرورتمند افراد کو مدد ملے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں