وارداتیں،شہری 17 موٹرسائیکلوں سے محروم، مزاحمت پر شہری زخمی

وارداتیں،شہری 17 موٹرسائیکلوں سے محروم، مزاحمت پر شہری زخمی

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری کی وارداتوں میں شہریوں کو ایک رکشا، 17 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔۔۔

 مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہوگیا، ٹیکسلا سے پرویز کا رکشا چوری کرلیا گیا، تھانہ ویسٹریج کی حدود میں نوید احمد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوگیا، سول لائن پولیس کو پروفیسر ڈاکٹر میمو نہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار وں نے بیگ چھین لیا جس میں نقدی 1 لاکھ روپے، 100 ڈالر اور دیگر سامان موجود تھا، ویسٹریج پولیس کو جمیلہ نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ نے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا، نصیر آباد پولیس کو مشتاق احمد نے بتایا کہ گھر سے چور تالے توڑ کر موبائل فون، نقدی 850000 روپے، ڈالر مالیت 3895388 روپے، سونا مالیت 4255000 روپے، گھڑی مالیت 1 لاکھ روپے چرالے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں