جاپانی تاجر پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں:ایاز صادق

 جاپانی تاجر پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں:ایاز صادق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔

پاکستان کی پارلیمنٹ دونوں دوست ممالک کی پارلیمنٹس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات بڑھانے کی خواہاں ہے۔جاپانی تاجر اور سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان کے سفیر مٹسوشیرو واڈا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایاز صادق سے اردن کے سفیر معین خراست نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت و جارحیت کی مذمت کی اور کہا عالمی برادری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی اور جارحیت کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں