فلسطینیوں کے قتل عام پر امہ کی خاموشی افسوسناک، علامہ ناصر عباس
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل کی مناسبت سے کہا ہے کہ۔۔۔
امریکا نے جس ناجائز ریاست اسرائیل کی بنیاد رکھی تھی وہ اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، فلسطینیوں کے قتل عام پر امہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔ فلسطینی مظلومین پر سات ماہ سے جاری سفاکانہ اور ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود بھی اسرائیلی آرمی اپنے مقاصد میں ناکام ہے، فلسطینی عوام کی نشل کشی امریکا اور اس کے حواری ممالک کی ایما پر ہو رہی ہے۔ عالمی برادری مظالم بند کرائے۔