پمز کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے 20کروڑ کا نظر ثانی منصوبہ تیار

پمز کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے 20کروڑ کا نظر ثانی منصوبہ تیار

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے پمز ہسپتال کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے 20کروڑ 2لاکھ 47ہزار روپے کا نظرثانی منصوبہ تیار کر لیا۔۔

وزارت آئندہ مالی سال 2024-2025کے بجٹ کیلئے مذکورہ منصوبے کی منظوری دے گی۔ مذکورہ منصوبے کے تحت پمز ہسپتال اور کارڈیک سینٹر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ وزارت آئی ٹی نے منصوبے کے تحت برن سینٹر، زچہ وبچہ اور چلڈرن ہسپتال کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کر لی ہے۔ وزارت نے تین سال قبل 9کروڑ 50لاکھ کا پی سی ون تیار کیا تھا جس کے تحت 7کروڑ 30لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ وزارت نے پمز ہسپتال اور کارڈیک سینٹر کی ڈ یجیٹلائزیشن کیلئے منصوبے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون بنایا ہے جس میں 10کروڑ 50لاکھ روپے اضافی بجٹ مانگا گیا ہے جس کے بعد منصوبے کا مجموعی بجٹ 20کروڑ 2لاکھ 47ہزارر وپے ہو جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں