مویشی منڈیوں کی نیلامی دوسری بار بھی منسوخ، اب 27 مئی کو ہوگی

مویشی منڈیوں کی نیلامی دوسری بار بھی منسوخ، اب 27 مئی کو ہوگی

راولپنڈی(خاور نواز راجہ)کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے عیدالاضحی کے حوالے سے لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کی نیلامی کم ہونے پر دوسری بار بھی منسوخ کر دی ہے۔۔۔

 اب نیلامی 27 مئی کو کی جائے گی، 2023 میں منڈی مویشیاں کی نیلامی 8 کروڑ 95 لاکھ روپے میں ہوئی تھی تاہم 17 اور 18 اپریل کو ہونے والی نیلامی کی آفر 3کروڑ روپے آئی، کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈ ی کے حکام نے نیلامی کم ہونے پر منسوخ کردی جبکہ دوسری بار 7 مئی کو ہوئی جس کی آفر 5 کروڑ 65 لاکھ 50 ہزارروپے آئی جس کی وجہ سے نیلامی پھر منسوخ کردی گئی اب تیسری بار منڈی مویشیاں کی نیلامی کے لیے 27 مئی کی تاریخ دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں