رقم کی کٹوتی پر شکایت درج کرا ئیں، چیئر پرسن بی آئی ایس پی

 رقم کی کٹوتی پر شکایت درج کرا ئیں، چیئر پرسن بی آئی ایس پی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو باعزت اور شفاف طریقے سے رقوم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے ،مستحق خواتین رقم کی کٹوتی پر ہیلپ لائن پر شکایت درج کرا ئیں ۔

 ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے صوابی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی مراکز کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے فراہم کردہ ضروری انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضرورت مند خواتین سے کہا کہ وہ سرکاری نمبر 8171 سے پیغام موصول ہونے پر ادائیگی مرکز پر آ ئیں ،رقم 10500روپے ہے ،پوری رقم گن کر وصول کریں اور بینک کی رسید طلب کریں۔ کسی بھی کٹوتی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر شکایت درج کرائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں