’’قازق خانتے گولڈن تھرون‘‘ شاندار ماضی کی عکاس، سفیر قازقستان

 ’’قازق خانتے گولڈن تھرون‘‘ شاندار ماضی کی عکاس، سفیر قازقستان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزان کستافن نے کہا ہے کہ فلم قازق خانتے گولڈن تھرون قازق عوام کے شاندار ماضی اور ریاستی حیثیت کی شاندار عکاسی کرتی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں اردو میں ڈب ہونے والی تاریخی فلم قازق خانتے دی گولڈن تھرون کی نمائش کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ قازقستان کے سفیر یرزان کستافن نے کہا کہ یہ قازق قبائل کی باہمی اتحاد اور ریاست کیلئے تاریخی جدوجہد کی کہانی ہے، پاکستان اور قازقستان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں جن کی جڑیں تاریخ میں مضبوط ہیں، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اس سے روشناس کرانا ہوگا، قازق خانتے گولڈن تھرون 2019کی قازقستانی ڈرامہ فلم ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں