ٹیکس ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ،ایس ڈی پی آ ئی

 ٹیکس ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ،ایس ڈی پی آ ئی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )قبل از بجٹ مشاورتی اجلاس میں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خوردہ فروشوں، اور غیر رسمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو یقینی بنائے ۔

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ نے \\\"پری بجٹ سیمینار: زراعت، ریٹیل اور ریئل اسٹیٹ سیکٹرز میں ٹیکس اصلاحات\\\" کے عنوان سے مشاورتی بحث کا اہتمام کیا۔ڈاکٹر عابد قیوم سلہری ایگز یکٹو ڈائریکٹر، ایس ڈی پی آئی نے کہا ٹیکس کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ناگزیر ہے ۔ یہ شعبے ٹیکس دینے کے لیے تیار ہیں اور پالیسی سازی میں ان کی تجاویز پر غور کرنا ضروری ہے ۔ آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ملک میں ریٹیل سیکٹر ٹیکس ادا کر رہا ہے لیکن ان خوردہ فروشوں کو مربوط کرنا بہت ضروری ہے جو اس نظام کا حصہ نہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک مناسب ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کیا جائے جو ٹیکس ادا نہ کرنے والے خوردہ فروشوں کی نشاندہی کر سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں