ڈینگی وائرس کے پھیلائو کاخطرہ بڑھ گیا، ہیلتھ آفس کی ایڈوائزری

ڈینگی وائرس کے پھیلائو کاخطرہ بڑھ گیا، ہیلتھ آفس کی ایڈوائزری

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے شہریوں کو ڈینگی وائرس سے بچائو کے اقدامات کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم کی جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا شدید گرم موسم کے باعث اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے پھیلائو کاخطرہ بڑھ گیا۔ حفاظتی اقدامات کے تحت پانی گھروں کے اندر اور باہر زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہونے دیاجائے اور سپرے بھی کیاجائے ۔ شام و صبح کے وقت گھر سے نہ نکلیں ، پوری آستین اور بازو والے کپڑے پہنیں۔ صاف پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے ، مچھر اور کیڑے مار سپرے کیا جائے ۔ رہائشی علاقوں میں ڈینگی سے بچائو کے حفاظتی اقدامات بشمول صفائی ، پانی کی نکاسی، کوڑے اور گندگی کی تلفی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں