25 لاکھ کی ڈکیتیاں، 15 لاکھ کے مویشی، 13 موٹر سائیکل گاڑی چوری

25 لاکھ کی ڈکیتیاں، 15 لاکھ کے مویشی، 13 موٹر سائیکل گاڑی چوری

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں میں سرقہ بالجبر، سٹریٹ کرائم، چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہریوں کو قیمتی مویشیوں، گاڑی، 13 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے، موبائل فونز اور زیورات سے محروم کر دیا گیا۔

تھانہ کینٹ کی حدود سے یعقوب کی گاڑی چوری کرلی گئی۔ عبدالکریم سے دو موبائل فونز، سونے کی انگوٹھی اور نقدی، عبداللہ سے 3 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے 4 موبائل فونز، 3 لاکھ 50 ہزار روپے، توصیف سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے، شائستہ کے گھر میں گھس کر چار مسلح اشخاص نے گن پوائنٹ پر 2 موبائل فونز، 20 لاکھ روپے، 15000 روپے کے ریال، 10 ہزار روپے کا پسٹل لوٹ لیا۔ طاہر خان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا گیا۔ ٹیکسلا میں جمشید ظہیر کے ڈیری فارم سے سات گائیں مالیتی 15 لاکھ روپے چوری کرلی گئیں، ریحان کی دو بکریاں، ایک بھیڑ بلال نے چوری کرلیں، شاہد محمود کی بھینس نا معلوم شخص چوری کرکے لے گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں