انسپکٹر ایچ آئی یو سہالہ کی گاڑی راولپنڈی کچہری کی پارکنگ سے چوری

انسپکٹر ایچ آئی یو سہالہ کی گاڑی راولپنڈی  کچہری کی پارکنگ سے چوری

راولپنڈی (خبرنگار) انسپکٹر ایچ آئی یو سہالہ سرکل اسلام آبا د کی گاڑی راولپنڈی کچہری کی پارکنگ سے چوری کر لی گئی۔

 تھانہ سول لائن پولیس کو ظفراقبال انسپکٹر ایچ آئی یو سہالہ سرکل نے بتایا پرائیویٹ گاڑی کچہری کی بیرونی سڑک کی پارکنگ سے چوری ہوئی۔ گاڑی میں ایک جوڑا کپڑے ،ہتھکڑی،سرکاری بوٹ اور شناختی کارڈ موجود تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں