دو ملزموں کا میاں بیوی پر تشدد

دو ملزموں کا  میاں بیوی پر تشدد

راولپنڈی (خبرنگار) میا ں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس کو پروین بی بی نے بتایا کہ عبدالوحید نے میرے خاوند سے کہا تم نے سی سی ٹی وی کیمرا گلی میں کیوں لگایا ہے ، اس دوران محمد حنیف نے اچانک حملہ کر دیا ،جب میں اپنے خاوند کو بچانے کیلئے آئی تو محمد حنیف و عبدالوحید نے ہم دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں