1لاکھ 30 ہزار روپے، 2 لاکھ 40 ہزار کا سونا لوٹ لیا گیا

1لاکھ  30 ہزار روپے، 2 لاکھ 40 ہزار کا سونا لوٹ لیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں سے 2 گاڑیاں، ایک رکشہ، 10 موٹر سائیکل چوری ہو گئے جبکہ رقم ، موبائل فونز چھین لئے گئے۔

دھمیال میں جمیل احمد،روات میں روزینہ بی بی کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں، گوجر خان میں آصف کا رکشہ چوری کر لیا گیا۔ ا یئر پورٹ کی حدود میں عامر رحمان سے دو موٹرسائیکل سوار وں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون، 12340روپے چھین لئے ۔نیو ٹاؤن میں ابرا ہیم سے گن پوائنٹ پر رقم اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ صدر بیرونی کی حدود میں خلیل سے موبائل فون، 9ہزار روپے چھین لئے گئے ۔ روات پولیس کو چنگیز خان نے بتایا کہ 3 نا معلوم لڑکے مسلح آئے ، انہوں نے مجھے پکڑ لیا اور گھر کے اندر لے گئے اور وہاں سے 3 موبائل فونز، 108000 روپے ، 240000 روپے کا سونا لے کر فرار ہو گئے ۔ مقدمات درج کر لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں