کرایوں کی مد میں شہریوں کو لوٹنے نہیں دینگے، ڈی سی مری

 کرایوں کی مد میں شہریوں کو  لوٹنے نہیں دینگے، ڈی سی مری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ کرایوں کی مد میں عوام الناس کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹرز یونین کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مسافروں سے عید الاضحی کے موقع پر اوور چارجنگ نہیں کی جائے گی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر مری نے سپیشل سکول ایجوکیشن ھل ڈھلو مری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معذوری کو مجبوری نہ بنانے والے طلبا وطالبات خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ حکومت انہیں کارآمد شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں