اسلام آ باد، ڈیڑھ لاکھ آلائشیں تلف، صفائی آپریشن مکمل

اسلام آ باد، ڈیڑھ لاکھ آلائشیں تلف، صفائی آپریشن مکمل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)اسلام آباد میں تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیاں اور دیگر آلائشوں کو بروقت اٹھاکر اور محفوظ طریقے سے تلف کر کے زیرو ویسٹ اسلام آباد آپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

تلف کی گئی آلائشوں کا وزن تقریباً چھبیس سو ٹن بنتا ہے۔ اس ضمن میں 56مختلف مقامات پر 103 سے زائد گڑھے کھودے گئے، جہاں پر سائنسی بنیادوں پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تلف کی گئیں۔ آپریشن میں سی ڈی اے، آئی سی ٹی، اسلام آباد پولیس اور تمام شعبوں نے حصہ لیا۔ ہنگامی آپریشن میں 2500سے زائد افراد پر مشتمل عملہ نے حصہ لیا۔ پہلی مرتبہ ماحول دوست بائیو ڈیگریڈ ایبل بیگز متعارف کروائے گئے جو شہریوں میں مفت تقسیم کئے گئے۔ آپریشن کی نگرانی سیف سٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں