دوران عید ٹریفک کی روانی کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے

دوران عید ٹریفک کی روانی کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی زیر نگرانی عید الاضحی کے موقع پر ٹریفک کی روانی کیلئے مثالی انتظامات کئے گئے ۔۔۔

 ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے ،شہریوں کو بروقت مدد فراہم کر نے ا ور شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹریفک پلان مرتب کیا گیا جس کے تحت اسلام آباد کی شاہراہوں ،سیر گاہوںاور تفریحی مقامات پر اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ،شہر میں ہلڑ بازی ،ون ویلنگ اور ٹریفک حادثات پر قابو پایا گیا جبکہ شہریوں کی ر ہنمائی کے ساتھ ان کے لئے ہر ممکن سفری سہولیا ت کو یقینی بنایا گیا۔ سی ٹی او اسلا م آباد نے بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر ٹریفک پولیس کے افسران کو شاباش دی اور ان کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا اعلان کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں