شہریوں کی شکایات کے اندراج کو سہل بنایا جائے، آئی جی پی

 شہریوں کی شکایات کے اندراج کو سہل بنایا جائے، آئی جی پی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ’’آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں اے آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ شکایات سید عنایت علی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں اے آئی جی کمپلینٹس اینڈ انویسٹی گیشن نے او سی ایم ایس کی اب تک کی کارکردگی پر بریفنگ دی،اس موقع پر شکایات کے اندراج، ان کی پیروی اور رسائی کو سہل بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے شکایات سسٹم میں جدت لانے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے اندراج کو سہل بنایا جائے اور انکا بروقت ازالہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں