راولپنڈی میں واٹر سپلائی، سیوریج کیلئے 1ارب31کروڑ مختص

راولپنڈی میں واٹر سپلائی، سیوریج کیلئے 1ارب31کروڑ مختص

راولپنڈی (زاہد اعوان/نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں راولپنڈی میں واٹر سپلائی، ڈرینیج اور سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1ارب، 30کروڑ 95لاکھ 74ہزار روپے مختص کر دئیے ہیں ۔۔

جن میں سے 88کروڑ 89لاکھ 78ہزار روپے رواں مالی سال میں خرچ جبکہ 30کروڑ 54لاکھ 86ہزار روپے نئے مالی سال 2024-25میں جاری کیے جائیں گے۔ نیو دھرجاوا واٹر سپلائی سکیم معہ نئے ٹورسٹ سپاٹ دھیرکوٹ، سپرنگ واٹر سپلائی سکیم کوٹلی ستیاں اور واٹر سپلائی، ڈرینیج و سیوریج سسٹم کہوٹہ کیلئے مجموعی طور پر 1ارب 7کروڑ 5لاکھ 27ہزار روپے مختص کئے گئے جن میں 65کروڑ 54لاکھ 17ہزار روپے جون 2024تک جبکہ 30کروڑ روپے نئے مالی سال میں جاری ہونگے۔ راولپنڈی میں پشاور روڈ سے گلی نمبر 20تک کنکریٹ روڈ کے شولڈرز کی امپروومنٹ اور قاسم آباد و نصیرآباد راولپنڈی کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 1لنک سٹریٹ معہ سیوریج و ڈرینیج کیلئے مجموعی طور پر 4کروڑ 72لاکھ 47روپے مختص کئے گئے جن میں سے 4کروڑ 52لاکھ 89ہزار روپے جون 2024تک جبکہ 19لاکھ 58ہزار روپے نئے مالی سال میں جاری ہونگے۔ واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلا میں وارڈ نمبر1، 2، 3، 4اور 6میں ڈرینیج اور سیوریج سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 19کروڑ 18لاکھ روپے مختص کئے گئے جن میں 18کروڑ 82لاکھ 72ہزار روپے جون تک جبکہ 35لاکھ 28ہزار روپے نئے مالی سال میں جاری کئے جائیں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں