ڈولفن فورس پر فائرنگ میں ڈاکوؤں کا ایک ساتھی ہلاک دوسرا گرفتار

ڈولفن  فورس  پر  فائرنگ  میں  ڈاکوؤں  کا  ایک  ساتھی  ہلاک  دوسرا  گرفتار

راولپنڈی ( خبرنگار )ویسٹریج کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے ڈولفن فورس پر فائرنگ کی ،ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

 ایس ایچ او ویسٹریج زاہد ظہور کے مطابق علی مارکیٹ میں پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی جہاں ڈاکوؤں کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر لڑکا زخمی ہو گیا تھا ،ویسٹریج پولیس اور ڈولفن فورس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی،ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو گرفتار کرلیا گیا، تیسرا ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،ہلاک ڈاکو کی شناخت ندیم جبکہ گرفتار ڈاکو کی شناخت شجاعت کے نام سے ہوئی ہے ،واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کینٹ اور دیگر افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،ڈاکوؤں سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور دو پستول برآمد ہوئے ، برآمد شدہ موٹرسائیکل قبل ازیں ویسٹریج کے علاقہ میں واردات کے دوران ایک شہری سے چھینا گیا تھا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت خطرے سے باہر بتا ئی جا تی ہے ۔ ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں