مختلف واقعات میں پولیس مخبر اور غیرت کے نام پر لڑکا قتل

مختلف واقعات میں پولیس مخبر اور غیرت کے نام پر لڑکا قتل

راولپنڈی (احمد بھٹی) دو واقعات میں پولیس مخبر اور غیرت کے نام پر لڑکا قتل کر دیا گیا۔

تھانہ کینٹ پولیس کو شکیل نے مقدمہ درج کرایا کہ بھائی مشتاق کو فیاض اور عاشق نے صدر ریلوے سٹیشن کے قریب بلایا، وہاں گیا تو سڑک کنارے بھائی کی لاش پڑی تھی۔ ادھر تھانہ چونترہ پولیس کو رمضان نے بتایا بھائی جاوید نے سحر گل کی بیٹی سے خفیہ نکاح کیا، سحر گل اور دیگر ڈیرے پر آئے اور جاوید کو پستول کے بٹ مارے اور گلے میں رسی بھی ڈالی۔ دیکھا تو جاوید جاں بحق ہو چکا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں