شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی چھین لی گئی

شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف واقعات میں شہریوں کو گاڑی، رکشہ، 13 موٹرسائیکلوں، نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔

گن پوائنٹ پر عرفان سے موٹرسائیکل، موبائل فون، 13 ہزار 600 روپے، عماد سے موبائل فون اور 15 ہزار روپے، اویس سے موبائل فون، 7 ہزار روپے، ظہیر سے موبائل فون چھین لیا گیا۔ فیصل کے گھر سے 65 ہزار روپے، 2 لاکھ روپے کا سونا، 10 ہزار روپے کی چاندی چوری ہوگئی، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں