مری میں پانی بحران شدت اختیار کر گیا،سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

مری میں پانی بحران شدت اختیار کر گیا،سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

مری ( نمائندہ دنیا) مری میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ، سیاح ، شہری اور کارباوباری حلقے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

 ان کا کہنا ہے کہ وال مین مافیا بڑے ہوٹلوں کو اپنے ٹائم سے زیادہ خفیہ طور پر کئی گھنٹوں پانی کی سپلائی دیتا ہے جبکہ گھریلو صارفین شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ، گھریلو صارفین نے انکشاف کیا ہے کہ پانی بحران کاذ مہ دار وال مین مافیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلوں سے مبینہ بھاری رقم لیکر زیادہ پانی فراہم کر ر ہا ہے ،مری شہر کو اس وقت تین مختلف مقامات ڈونگاگلی، کھنی تاک اور دھارجاوا سے پانی حاصل ہورہا ہے ، کشمیر پوائنٹ کے تالابوں میں 94 لاکھ گیلن پانی سٹور کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن محکمہ کی لاپروا ہی سے پانی انتہائی کم سٹور ہواہے ،کاروباری حلقوں کا کہنا کہ پانی کے بحران کا ایک ہی حل ہے کہ دریائے جہلم بلک واٹر سپلائی منصوبے کو بحال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں