گاڑی، 16موٹر سائیکل، 50 لاکھ کا سونا، ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری

 گاڑی، 16موٹر سائیکل، 50 لاکھ کا سونا، ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں سے ایک گاڑی، 16 موٹرسائیکل، رقم و دیگر سامان چوری کرلیا گیا جبکہ رقم اور موبائل فونز چھین لئے گئے۔

تھانہ ایئر پورٹ کی حدود سے اسد حسین کی گاڑی چوری ہو گئی۔ نیو ٹاؤن میں عرضاف رفیق سے اسلحہ کی نوک پر2موبائل فون، صادق آباد میں عثمان سے 2 موبائل فون، 17500 روپے، ایئر پورٹ کے علاقہ میں حارث سے گن پوائنٹ پر 4 موبا ئل فون چھین لیے گئے۔ نصیر آباد پولیس کو خان محمد نے بتایا کہ گھر کے باہر سے اونٹنی چوری ہو گئی۔ روات پولیس کو انیس اختر نے بتایا کہ گھر سے 1700 برطانوی پاؤنڈز، 8 سوٹ اور امپورٹڈ شوز کا جوڑاچوری کر لیا گیا، ویسٹریج کی حدود میں فیصل شہزاد کے گھر سے نو لاکھ پچاس ہزار روپے اور سونا مالیتی 50 لاکھ روپے چوری کر لیا گیا، ایئر پورٹ کی حدود میں گلزار حسین کے فلیٹ سے 220000 روپے، سونا مالیتی 180000 روپے چوری کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں